NationalPosted at: Mar 22 2023 3:39PM سپریم کورٹ ازدواجی عصمت دری سے متعلق درخواستوں پر 9 مئی کو سماعت کرے گی
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ 9 مئی 2023 کو ازدواجی عصمت دری کو جرم قرار دینے کی مانگ اور اس سے متعلق دیگر عرضیوں پر سماعت کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کی درخواست پر 9 مئی کو اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فہرست بنانے کی ہدایت دی 16 جنوری کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 15 فروری تک اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرے۔ اس پر سالیسٹر جنرل مہتا نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا کہ مرکزی حکومت کا جواب تیار ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 11 مئی کو الگ الگ فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی عرضیاں دائر کی گئیں تھیں۔
یواین آئی۔ ظ ا