image
Sunday, Oct 13 2024 | Time 03:25 Hrs(IST)
National

پہلوانوں کے خلاف دائر معاملے پر سماعت سات جولائی تک کے لئے ملتوی

پہلوانوں کے خلاف دائر معاملے پر سماعت سات جولائی تک کے لئے ملتوی

نئی دہلی،9جون (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے صدر اور بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر مبینہ طور پر چھوٹے الزام لگانے اور نازیبا زبان کا استعمال کے سلسلے میں ایف آئی درج کرنے کے معاملے میں پہلوانوں کے خلاف دائر معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے کاروائی رپورٹ پیش کرنے کے بعد سماعت سات جولائی تک کے لئے جمعہ کو ملتوی کر دی۔
میٹروپولیٹن مجسٹریٹ انامیکانے گزشتہ 25مئی کو ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کے تحت نئی درخواست /شکایت کی سماعت کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ (این ڈی او ایچ) کے لئے متعلقہ ایس ایچ او سے کاروائی رپورٹ پیش کئے جانے کا ہدایت دی تھی ۔کورٹ نے کاروائی کے لئے نو جون کی تاریخ طے کی تھی ۔ دہلی پولیس نے آج عدالت کے سامنے کاروائی رپورٹ پیش کی اور یہ کہتے ہوئے معاملے کو خارج کرنے کی درخواست کی کہ شکایت کنندہ کی طرف سے پیش ویڈیو میں پہلوان نعرے لگاتے نہیں دکھائی دے رہے ہیں اور نازیبا زبان کا کوئی جرم نہیں بنتا اور اسے خارج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
عدالت نے اب معاملے کی سماعت کے لئے سات جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
بم بم مہاراج نوہٹیا نے پہلوان وینیش فوگٹ، بجرنگ پونیااور ساکشی ملک کے خلاف مسٹر سنگھ پر مبینہ طور چھوٹے الزام لگانے اور نازیبا زبان میں ملوث ہونے کے معاملے میں عرضی دائر کی ہے۔
یو این آئی۔ خ س۔ ع ا۔

خاص خبریں
برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی  کریں گے قیادت

برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی کریں گے قیادت

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 13 سے 17 اکتوبر تک جنیوا میں ہونے والی بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی میں پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پی ایم گتی شکتی کے تین سال، اب اس تصور کو ضلعی سطح تک لے جانے کی تیاری

پی ایم گتی شکتی کے تین سال، اب اس تصور کو ضلعی سطح تک لے جانے کی تیاری

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے ٹریفک اور نقل و حمل کے شعبے میں بڑے ملٹی ماڈل پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے نافذ گتی شکتی نیشنل میگا پلان (گتی شکتی این ایم پی) کا تصور اب ضلعی سطح پر لے جانے کے مقصد سے پڑوسی ممالک نیپال اور سری لنکا میں بھی اس کے فوائد پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کی حکومت ہندو اقلیتی طبقہ کے تحفظ کو یقینی بنائے: حکومت ہند

بنگلہ دیش کی حکومت ہندو اقلیتی طبقہ کے تحفظ کو یقینی بنائے: حکومت ہند

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں درگا پوجا کے پنڈال پر پٹرول بم حملے اور ستکھیرا کے مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہدیہ کئے گئے دیوی کالی کے سونے کا تاج چوری کی خبر کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے وہاں کی حکومت سے اقلیتی ہندو برادری کے لوگوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی  کا مہسانہ حادثہ پراظہار تعزیت، متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان

وزیر اعظم مودی کا مہسانہ حادثہ پراظہار تعزیت، متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان

نئی دہلی، 12 اکتوبر ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے مہسانہ ضلع کے کڑی تعلقہ کے جسل پور گاؤں میں ہفتہ کو ایک حادثے میں نو مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

سری نگر12 اکتوبر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کی شام کو کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو متحد کرنا نئی حکومت کو ایجنڈا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
سونیا-راہل نے رام لیلا میدان میں دسہرہ کا تہوار منایا

سونیا-راہل نے رام لیلا میدان میں دسہرہ کا تہوار منایا

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو یہاں رام لیلا میدان میں نو شری دھارمک لیلا کمیٹی کی طرف سے منعقدہ دسہرہ تہوار میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
مراٹھی مانس کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رہیگی،مودی- شاہ  نفرت پھیلارہے ہیں۔ اُدھوٹھاکرے

مراٹھی مانس کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رہیگی،مودی- شاہ نفرت پھیلارہے ہیں۔ اُدھوٹھاکرے

ممبئی ،12 اکتوبر(یواین آئی) آج یہاں شیواجی پارک میں دسہرہ کے موقع پر آج شب مرکز کی مودی اور مہاراشٹر کی شندے حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مراٹھی مانس کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
image