image
Friday, Oct 19 2018 | Time 01:40 Hrs(IST)
Regional Share

رامپال دو معاملات میں قصوروار قرار

رامپال دو معاملات میں قصوروار قرار

حصار، 11اکتوبر (یو این آئی) حصار کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آر چالیا نے ستلوک آشرم بروالا کے منتظم رامپال کو نومبر 2014میں آشرم میں پانچ خواتین اور ایک بچے کی موت کے دو معاملات میںآج قصوروار قرار دے دیا۔
حصار کی سنٹرل جیل ۔1میں لگی خصوصی عدالت میں کیس نمبر 429میں 4خواتین اور ایک بچے کی موت کے معاملے میں رامپال سمیت 15ملزمین اور کیس نمبر 430میں ایک خاتون کی موت کے معاملے میں رامپال سمیت 14ملزمین کو قصوروار قرار دیا گیا ۔ رامپال کو حصار کی سنٹرل جیل ۔2 سنٹرل جیل ۔1میں لاکر خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں فیصلہ سناتے ہوئے جج ڈی آر چالیا نے دونوں ہی معاملات میں رامپال سمیت تمام ملزمین کو قصوروار قرار دے دیا۔ سزا 16اور 17اکتوبر کو سنائی جائے گی ۔ پولیس نے ان اموات کے معاملے میں رامپال اور ان کے حامیوں پر قتل کے دو معاملات درج کئے تھے۔
یو این ائی ۔ م ع۔ 1444

خاص خبریں
نارائن دت تیواری کا انتقال

نارائن دت تیواری کا انتقال

نئی دہلی،18اکتوبر(یواین آئی)اترپردیش کے تین بار وزیراعلی رہے ،سابق سیاست داں نارائن دت تیواری کا جمعرات کو یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔

...مزید دیکھیں
این ڈی تیواری کے انتقال پر کووند، نائیڈو ، مودی کا اظہار تعزیت

این ڈی تیواری کے انتقال پر کووند، نائیڈو ، مودی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) صدر رامناتھ کووند ، نائب وزیراعلی ایم ونکیا نائیڈو ،وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے سابق مرکزی وزیر نارائن دت تیواری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رافیل کے تعلق سے راہل کا مودی پر طنز

رافیل کے تعلق سے راہل کا مودی پر طنز

نئی دہلی ،18اکتوبر(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل جنگی طیارہ سودے کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی پر طنزکیاہے اور کہاہے کہ اس میں انکی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی وجہ سے ملک کے پائلٹوں کو فرانس کے کباڑ سے بنے جگوار طیاروں کو ہی اڑانا پڑیگا۔

...مزید دیکھیں
سبری مالا میں عقیدت مندوں کی حفاظت، ریاست حکومت کی ذمہ داری: وزارت داخلہ

سبری مالا میں عقیدت مندوں کی حفاظت، ریاست حکومت کی ذمہ داری: وزارت داخلہ

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے پر پیدا ہونے والے تنازع کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا کہ سبری مالا مندر میں عقیدت مندوں کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے کیونکہ وہاں کے قانون و انتظام ریاستی سرکار کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہوٹل میں پستول لہرانے کا معاملہ:  دہلی کی عدالت میں  آشیش پانڈے کی خود سپردگی

ہوٹل میں پستول لہرانے کا معاملہ: دہلی کی عدالت میں آشیش پانڈے کی خود سپردگی

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یواین آئی) دہلی کے ہوٹل حیات میں پستول دکھا کر ایک لڑکی کودھمکانے کے معاملہ میں مفرور بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش پانڈے نے جمعرات کو یہاں پٹیالہ ہاؤس عدالت میں خود سپردگی کردی۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ نے درگا پوجا، دسہرہ اور وجے دشمی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی

صدر جمہوریہ نے درگا پوجا، دسہرہ اور وجے دشمی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی

نئی دہلی،18 اکتوبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے درگا پوجا، دسہرہ اور وجے دشمی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے چھتیس گڑھ کے لئے 12 امیدواروں کی فہرست جاری کی

کانگریس نے چھتیس گڑھ کے لئے 12 امیدواروں کی فہرست جاری کی

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے آج چھتیس گڑھ اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے اپنے 12 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔

...مزید دیکھیں

عمران خان نے مآثر محمد کو پاکستان آنے کی دعوت دی

18 Oct 2018 | 9:18 PM

اسلام آباد، 18 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو ملیشیا کے وزیراعظم مآثر محمد کو فون کرکے پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

رافیل کے تعلق سے راہل کا مودی پر طنز

رافیل کے تعلق سے راہل کا مودی پر طنز

18 Oct 2018 | 11:56 PM

نئی دہلی ،18اکتوبر(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل جنگی طیارہ سودے کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی پر طنزکیاہے اور کہاہے کہ اس میں انکی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی وجہ سے ملک کے پائلٹوں کو فرانس کے کباڑ سے بنے جگوار طیاروں کو ہی اڑانا پڑیگا۔

شوریہ کی کارکردگی سے ایل بی شاستری کلب کی جیت

18 Oct 2018 | 7:45 PM

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یواین آئی) میڈیم تیز گیند باز شوریہ ملک (4/34) اور بائیں ہاتھ کے اسپن گیندباز سورج ستوال (3/30) کی خطرناک گیند بازی سے ایل بی شاستری کرکٹ کلب نے وي ایس ٹی انڈر -17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ماونٹ کرکٹ کلب کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔

فلم انڈسٹری میں خاص مقام بنایا سنی دیول نے

فلم انڈسٹری میں خاص مقام بنایا سنی دیول نے

18 Oct 2018 | 9:31 AM

ممبئی،18اکتوبر(یواین آئی)سنی دیول کا شمار ان منتخب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائی سے اپنی بااثر اداکاری کی بدولت شائقین کے دلوں میں آج بھی ایک خاص مقام بنارکھا ہے۔

اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی گربچن سنگھ نے استعفی دیا

18 Oct 2018 | 11:58 PM

امرتسر، 18اکتوبر (یو این آئی) شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی گربچن سنگھ نے جمعرات کی رات اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔

تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے تشدد میں 47زخمی

12 Sep 2018 | 1:48 PM

اگرتلا،12ستمبر(یواین آئی)تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان کئی مقامات پر تشدد ہوا،جس میں ایک پولیس افسر سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔

image