NationalPosted at: May 20 2019 3:36PM شاردا چٹ فنڈ: راجیو کمار نے مزید مہلت مانگی
نئی دہلی‘ 20مئی (یو این آئی)مغربی بنگال کے شاردا چٹ فنڈ گھپلہ معاملے میں گرفتاری کی لٹکتی ہوئی تلوار سے بچنے کے لئے کولکاتا کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار نے آج سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور دفاع کے لئے قانونی عمل کا سہارا لینے کے خاطر دی گئی ایک ہفتے کی مدت میں مزید اضافہ کرنے کی درخواست کی۔
مسٹر کمار کی طرف سے پیش وکیل نے جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا کہ ریاست میں وکیلوں کی ہڑتال چل رہی ہے اس لئے ان کے موکل کو سات دن کی مزید مہلت دی جائے۔
عدالت عظمی نے گذشتہ ہفتہ مسٹر کمار کی گرفتاری پر عائد عبوری اسٹے آرڈر کو ختم کردیا تھا اور انہیں اپنے دفاع میں قانونی عمل کا سہارا لینے کے لئے سات دنوں کی مہلت دی ہے۔ اب سابق کمشنر نے یہ مدت مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔
بنچ نے مسٹر کمار کو تین ججوں کی بنچ تشکیل دینے کے لئے سکریٹری جنرل کے پاس جانے کے لئے کہا ہے۔
یو این آئی ج ا