NationalPosted at: May 22 2024 10:09PM سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست کی مسترد
نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا کیس کی سماعت کرنے والی تطیلی بنچ کے جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما نے درخواست کو سماعت کے لیے قابل قبول نہ سمجھنے کے بعد درخواست گزار نے اسے واپس لے لیا۔ بنچ نے درخواست کو واپس لیا ہوا مانتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
اس کیس میں سورین کی نمائندگی سینئر وکیل کپل سبل نے کی۔ بنچ نے زبانی طور پر کہا کہ درخواست گزار نے یہ حقائق نہیں رکھے کہ اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دائر شکایت کا نوٹس منی لانڈرنگ کے معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے لے رکھا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سورین کو 31 جنوری کو جھارکھنڈ میں دھوکہ دہی سے خریدی گئی زمین کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا الزام ہے کہ سورین کو بنیادی طور پر زمین کے اس جعلی سودے سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچا۔ اپنی گرفتاری سے عین قبل مسٹر سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔