NationalPosted at: Jul 10 2020 4:47PM سپریم کورٹ نے یادو سنگھ کی عرضی کا نپٹارہ کیا
نئی دہلی، 10جولائی(یو این آئی) سپریم کورٹ نے آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے زیادہ املاک حاصل کرنے اور بدعنوانی کے کئی معاملات کے ملزم نوئیڈا کے سابق چیف انجینئر یادو سنگھ کی عرضی کا جمعہ کو نپٹارہ کردیا۔
جج روہنگٹن ایف نریمن، جج نوین سنہا اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے ا س وقت یادو سنگھ کی عرضی کا نپٹارہ کردیا جب اسے اس سے واقف کرایا گیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے عرضی گزار کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ دے دیا ہے۔
عرضی گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت عظمی کی ہدایت کے مطابق گزشتہ بدھ کو ہی ہائی کورٹ نے یادو سنگھ کی ضمانت کی عرضی کا نپٹارہ کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یادو سنگھ کو ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد عدالت عظمی نے معاملہ بند کردیا۔
خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ بدھ کو الہ آبادہائی کورٹ کو اسی دن یادو سنگھ کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے اور فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
یادو سنگھ کے خلاف 2004اور 2015کے درمیان وسیع پیمانہ پر دولت حاصل کرنے کا الزام ہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو اس معاملہ کی جانچ کررہا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1510