image
Friday, Feb 23 2024 | Time 02:28 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا وائرس کے 467 فعال معاملوں میں اضافہ

ملک میں کورونا وائرس کے 467  فعال معاملوں میں اضافہ

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ملک میں فعال معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 467 فعال معاملوں میں اضافہ ہوا اور اس بیماری کی وجہ سے چار مریضوں کی جان چلی گئی ہے دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,673 افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے ملک میں اب تک 2,20,65,21,180 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
بدھ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 7,026 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,98,118 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,813 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 662 بڑھ کر 4,41,60,279 تک پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 125 فعال کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 106، دہلی 61، کیرالہ 52، تمل ناڈو 39، ہماچل پردیش 25، راجستھان 20، گوا 16، ہریانہ 14، اتراکھنڈ نو، کرناٹک آٹھ، آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں پانچ پانچ، جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے اور جھارکھنڈ میں چار چار، میگھالیہ، سکم اور اتر پردیش میں بالترتیب ایک ایک معاملہ اور بہار، چنڈی گڑھ اور پنجاب میں دو دو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ چنڈی گڑھ، دہلی، گجرات اور مہاراشٹر میں ایک ایک مریض کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

نوساری، 22 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) کسانوں کو 'انا داتا' اور 'بھائی' کہتے ہوئے مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ ان کسانوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہے جو فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
گجرات سے شروع ہونے  والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

گجرات سے شروع ہونے والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

احمدآباد، 22 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کوآپریٹیو دودھ ماکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ گجرات کے دیہاتوں نے 50 سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ آج برگد کا ایک بڑا درخت بن چکا ہے اور آج برگد کے اس بڑے درخت کی شاخیں ملک و بیرون ملک پھیل چکی ہیں۔

...مزید دیکھیں
کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں لوگوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے اور عوام کی آواز کو دبا کر جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) دہلی کے تعمیرات عامہ کے وزیر آتشی نے جمعرات کو کہا کہ کیجریوال حکومت یہاں کی سڑکوں کو مسافروں کے لیے بہتر، خوبصورت اور محفوظ بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) سترہویں لوک سبھا کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 138 معاملے کی چھان بین کی اور اتنی ہی رپورٹیں پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مانو لکھنؤکیمپس میں مولانا آزاد کی صحافتی خدمات کے موضو ع پر توسیعی خطبہ کا انعقاد
لکھنؤ،22 فروری (یو این آئی) مولانا آزاد نے اردوصحافت کو اس معراج پر پہنچایا کہ وہ دیگر ترقی یافتہ زبانوں کی صحافت کے ہم پلہ قرارپائی۔

...مزید دیکھیں
image