نئی دہلی، 24جون (یو این آئی) ہندستان میں کووڈ۔19ٹیکہ کاری مہم کے تحت دیئے جاچکے ٹیکوں کی ڈوز کی تعداد 30کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے ساتھ ملک نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
ایک عارضی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح سات بجے تک 40,45,516سیشنوں میں ملک میں کوووڈ۔19کے ٹیکوں کی کل ملاکر 30,16,26,028کروڑ خوراک دی جاچکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ٹیکے کی 64,89,599خوراک دی گئیں۔
کووڈ۔ 19ٹیکہ کاری کو سب کے لئے دستیاب کرانے کا نیا مرحلہ 21جون 2021کو شروع ہوا۔ مرکزی حکومت پورے ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار اور گنجائش میں اضافہ کے لئے پرعزم ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 54,069نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مسلسل 17ویں دن ملک میں کووڈ۔ 19کے معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے تعاون سے کی جارہی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2034