NationalPosted at: Dec 24 2020 8:32PM او بی سی نرسوں اور فارماسسٹ کو کورونا ٹیکہ کاری کی تربیت دی جائے گی
نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) قومی پسماندہ طبقات مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے نرسوں اور فارماسسٹ کو کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی تربیت دینے کے لیے اپولو میڈی اسکلز کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
جمعرات کے روز یہاں مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات نے کہا کہ کارپوریشن اس ٹریننگ کے لئے فنڈز فراہم کرے گی۔ تربیتی پروگرام نو دن کا ہوگا اور اس میں آن لائن اور شخصی کلاس شامل ہو گی۔ تربیتی نصاب وزارت صحت وخاندانی بہبود کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق آئندہ چند ماہ میں ہزاروں افراد کو اس تربیتی پروگرام کے تحت ٹریننگ دی جائے گی۔ ملک میں کروڑوں لوگوں کو کووڈ-19 کا ٹیکہ لگاناہے۔ یہ تربیت یافتہ افراد اس مہم میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اس معاہدے پر کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل منیجر سریش کمار شرما اور اپولو میڈی اسکلز کے بزنس چیف وشال سنہا نے دستخط کیے۔
یو این آئي۔ م ش۔