image
Friday, Apr 23 2021 | Time 10:49 Hrs(IST)
  • ویرار اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 کورونا مریض ہلاک
  • ناسک، ویرار اسپتالوں جیسے واقعات افسوسناک: پوار
  • الور میں آکسیجن پلانٹ کی سکیورٹی میں اضافہ
  • مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7800 نئے کیس ، 166 کی موت
  • لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ
  • پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت
  • مہا راشٹر کے پالگھر میں اسپتال میں لگی آگ سے 13کووڈ مریض ہلاک
  • 24 اپریل کی اشاعت کے لئے
  • صبح بخیر
National

تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور 45 سے زیادہ کے مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور 45 سے زیادہ کے مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

نئی دہلی،24 فروری (یواین آئی) کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی جس میں 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45 سے زیادہ عمر کے دیگر مریضوں سے متاثر لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کووڈ -19 وبا کے خلاف تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ قریب ایک کروڑ لوگوں اور 45سال سے زیادہ کے ایسے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا جن کو ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر سمیت کوئی نہ کوئی دیگر امراض ہیں۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ تقریباً دس ہزار سرکاری مراکز اور قریب 20 ہزار نجی مراکز پر ٹیکہ کی جائے گی۔ سرکاری مراکز پر مفت اور نجی مراکز پر مفت ٹیکہ لگایا جائےگا۔ نجی مراکز پر لگنے والے ٹیکے کی قیمت کے سلسلے میں مرکزی صحت اور کنبے کے فلاح و بہبود کی وزارت ٹیکے کے پروڈکشن اور نجی اسپتالوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ اس بارے میں حکومت کی جانب سے دو تین دنوں میں معلومات دی جائےگی۔
طبی اہلکاروں اور دیگر فرنٹ لائن ورکرس کےلئے کووڈ ٹیکہ مہم 16 جنوری کو شروع کی گئی تھی۔ ملک بھر میں اب تک 1.14 کروڑ لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر نے گزشتہ تین جنوری کو پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیارکردہ آکسفورڈ کووڈ-19 ویکسین کووی شیلڈ اور ہندوستان بایوٹیک کے دیسی ورژن کے طورپر تیاری کوویکسن کو ہنگامی استعمال کےلئے منظوری دی تھی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

پالگھر، 23 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
ناسک، ویرار اسپتالوں جیسے واقعات افسوسناک: پوار

ناسک، ویرار اسپتالوں جیسے واقعات افسوسناک: پوار

اورنگ آباد/ ممبئی، 23 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے جمعہ کو کہا کہ اسپتالوں کی حفاظت کے لئے رہنما ہدایات جاری کئےجانے کے باوجود ریاست کے ناسک اور ویرار جیسے واقعات کافی افسوسناک ہیں۔

...مزید دیکھیں
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7800 نئے کیس ، 166 کی موت

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7800 نئے کیس ، 166 کی موت

اورنگ آباد، 23اپریل (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 7800 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 166 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ

طرابلس، 23 اپریل (یو این آئی) لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کے موت کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

نئی دہلی،22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی میں اضافے کے طور طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔

...مزید دیکھیں
الیکشن  کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر  پابندی  عائد کردی

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی ، 22 اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام 7 بجے سے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پدیاتراؤں ، سائیکل اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

نئی دہلی، 22 اپریل ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو میڈیکل آکسیجن کی بغیر کسی رکاوٹ اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہئے اور اس کے لئے جوابدہی کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
نک جونس کو  مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

نک جونس کو مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

22 Apr 2021 | 3:06 PM

ممبئی ، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہر اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس کو بہت مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہیں اور نک جونس سنگنگ ریئلٹی شو ’دی وائس‘ کی میزبانی کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں  پرینکا اپنے شوہر کو بہت یاد کررہی ہیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نِک جونس کومس کررہی ہیں۔

image