NationalPosted at: May 16 2022 11:19AM کووڈ ویکسینیشن میں 191.37 کروڑ ویکسین استعمال کی گئیں
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 191.37 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 191 کروڑ 37 لاکھ 34 ہزار 314 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2202 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 17 ہزار 317 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2550 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 82 ہزار 243 افراد کووڈ سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 97 ہزار 242 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 84 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار 156 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔