image
Thursday, Aug 11 2022 | Time 10:43 Hrs(IST)
National

کووڈ ویکسینیشن میں 197.08 کروڑ ویکسین استعمال کی گئیں

کووڈ ویکسینیشن میں 197.08 کروڑ ویکسین استعمال کی گئیں

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 197.08 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 197 کروڑ 8 لاکھ 51 ہزار 580 ویکسین دی گئی ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 72 ہزار 739 ویکسین لگائی گئی ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 11,739 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 33 لاکھ 89 ہزار 973 ہو گئی ہے۔
ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.25 فیصد اور روزانہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 2.59 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 10,917 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 398 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.58 فیصد ہے۔
ملک میں آج فعال کیسز کی تعداد 92,576 ہے۔ فعال کیسز کل مثبت کیسز کا 0.21 فیصد بنتے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,53,940 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.07 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

جموں،11اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3 فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

ممبئی 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے نارا پورنیما اور رکھشا بندھن کے موقع پر ریاست کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,847 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے سات مریضوں کی موت ہوئی۔

...مزید دیکھیں
سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی کو ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اور منفی کردار بھی نبھا ئے اور سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

...مزید دیکھیں
شارٹ کٹ پالیسیاں ملک کے لیے خطرناک: مودی

شارٹ کٹ پالیسیاں ملک کے لیے خطرناک: مودی

پانی پت، 10 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سیاسی فائدے کے لیے 'شارٹ کٹ' پالیسی اپنانے والے لیڈروں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پالیسیوں سے 'شارٹ سرکٹ' ضرور ہوتا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 10 اگست (یو این آئی) جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر نتیش کمار نے آج آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا گورنر فاگو چوہان نے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں مسٹر کمار کو ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا  مسٹر نتیش کمار کے ساتھ سینئر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا اس کے ساتھ مسٹر کمار آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور مسٹر یادو کو دوسری بار نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تیسری کووڈ ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب

تیسری کووڈ ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) حکومت نے ملک بھر میں کووڈ کی تیسری ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

11 Aug 2022 | 10:20 AM

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سترہویں لوک سبھا کے نویں اجلاس اختتام پذیر ، برلا کا اراکین پارلیمان کا شکریہ

08 Aug 2022 | 7:37 PM

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی)لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے تمام معزز ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوان کے کام کو چلانے میں تعاون کیا۔

...مزید دیکھیں
image