image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:10 Hrs(IST)
Sports

آفريدي نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع

آفريدي نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع
afridi

شارجہ، 20 فروری (یو این آئی) پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آخر کار اپنی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔
36 سالہ آفریدی نے اتوار کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور ظالمي کیلئے 28 گیندوں میں 54 رن بنانے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’میں نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔
میں اس گھریلو لیگ میں اپنے مداحوں کے لئے کھیل رہا ہوں اور مزید دو سال اپنا کھیل جاری رکھوں گا۔

image