image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 16:00 Hrs(IST)
Sports » Cricket

مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عزت کی ضرورت نہیں: آفریدی

مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عزت کی ضرورت نہیں: آفریدی
afridi

لاہور ، 14 اپریل (یو این آئی ) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عزت کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے لیے شائقین کی محبت کافی ہے لیکن پی سی بی کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ہے۔
کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے فیئرویل میچ یا پی سی بی کی جانب سے کسی عزت کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے لیے شائقین کی محبت اور پیار ہی کافی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے جو بیڑا اٹھایا تھا اس کی وجہ سے اب یونس خان اور مصباح الحق کو پی سی بی اچھے طریقے سے رخصت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد محض ایک روایت ڈالنا تھا کہ جن کھلاڑیوں نے ملک کی خدمت کی انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے، پی سی بی نے مجھے تو فیئرویل میچ نہیں دیا اور اب مجھے اس کی ضرورت بھی نہیں لیکن خوشی ہے کہ یونس اور مصباح کو باوقار طریقے سے رخصت کیا جائے گا۔

image