image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:14 Hrs(IST)
Sports » Spotlights

ہندستانی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں آنا چاہیے: آفریدی

ہندستانی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں آنا چاہیے: آفریدی

لاہور ، 22 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہندستانی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے،ٹی ٹوئنٹی تو بہت ہورہے ہیں اب ون ڈے کرکٹ ہونی چاہیے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہےویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ناگزیر ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ایسے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان نہیں آتے، انہوں نے مزید کہا کہ ہندستانی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے۔

image