image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 00:49 Hrs(IST)
Sports

ہدف حاصل کئے جانے کا یقین تھا :اسد شفیق

ہدف حاصل کئے جانے کا یقین تھا :اسد شفیق
asad Shafiq

سڈنی ، 20 دسمبر (یو این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت کی امید دلانے والے اسد شفیق نے کہا ہے کہ انھیں محسوس ہورہا تھا کہ اس ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں۔
برسبین ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرنے والے بلے باز نے کہا کہ جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو دو یا تین شراکت کے بعد ہمیں یقین ہوا تھا کہ ہم اس کو حاصل کرسکتے ہیں، مجھے احساس ہورہا تھا کہ ہم اس ہدف کو عبورکرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آخری بلے بازوں نے بڑا حوصلہ دکھایا اور ہم نے ان ہی کی بدولت 490 رنز کا ہدف تقریباً حاصل کیا تھا، اس وقت حوصلہ تھا اور سوچ رہے تھے کہ ہمیں میچ کے لیے جانا ہے۔

image