image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 07:15 Hrs(IST)
Sports

کمنس کی عمدہ گیندبازی، انگلینڈ 147 پر ڈھیر

کمنس کی عمدہ گیندبازی، انگلینڈ 147 پر ڈھیر

برسبین، 8 دسمبر (یو این آئی) کپتان اور تیز گیند باز پیٹ کمنس کے 38 رن پر پانچ وکٹ لینے کی تاریخی کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ پہلے دن بدھ کو50.1 اوور میں محض 147 رنز پر ڈھیر کردیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا آغاز انتہائی خراب رہا اورمیچ کی پہلی گیند پر مچل اسٹارک نے روری برنس کو بولڈ کردیا۔
ڈیوڈ ملان صرف چھ رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

image