image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:19 Hrs(IST)
Sports

میچ میں ابھی بہت کچھ باقی : اشون

میچ میں ابھی بہت کچھ باقی : اشون

ویلنگٹن، 23 فروری (یو این آئی ) نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستان کی پہلے ٹیسٹ میں پوزیشن اگرچہ نازک ہے لیکن ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے اتوار کو تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد کہا کہ میچ میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے اور ٹیم مقابلے کا رخ تبدیل کرنے کے اہل ہے۔
اشون نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں ابھی کچھ بھی ممکن ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ ہندستان دوسری اننگز میں کتنا اسکور کر سکتا ہے۔
اس سے پہلے ہندستان نے اپنی دوسری اننگز میں اپنے چار وکٹ 144 رن پر گنوا دئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کی برتری سے 39 رنز پیچھے ہے۔

image