SportsPosted at: Dec 9 2022 10:19PM آسٹریلیا نے لابوشین اور ہیڈ کی شاندار بلے بازی سے اپنی پہلی اننگز 511 رنز پر ڈیکلیئر کی، ویسٹ انڈیز کے چار وکٹوں پر102 رن
ایڈیلیڈ، 12 دسمبر (یواین آئی ) ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 511 رنز پر ڈیکلیئر کر دی پہلے دن سنچری بنانے والے مارنس لابوشین 163 اور ٹریوس ہیڈ 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 102 رنز بنا لیے ہیں ویسٹ انڈیز کے ٹیگنارائن چندرپال 47 اور نائٹ واچ مین اینڈرسن فلپ ایک رن پر ناٹ آوٹ ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کیمرون گرین اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔