SportsPosted at: May 28 2020 10:55PM ٹی 20 سیریز سے شروع ہو گا ہندستان کا آسٹریلیائی دورہ
میلبورن، 28 مئی (یو این آئی) ہندوستان کا اس سال آسٹریلیا دورہ اکتوبر میں ٹی -20 سیریز سے شروع ہو گا اور 17 جنوری کو تیسرے اور آخری ون ڈے تک جاری رہے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے کورونا وائرس وبا کے درمیان 2020-21 سیزن کے اپنے پروگرام کا جمعرات کو اعلان کیا۔
ہندستانی ٹیم اس دورے میں 11، 14 اور 17 اکتوبر کو تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔