image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 21:45 Hrs(IST)
Sports

وارنر کی ریکارڈ سنچری سے آسٹریليا کی زبردست شروعات

وارنر کی ریکارڈ سنچری سے آسٹریليا کی زبردست شروعات
warner

سڈنی، 03 جنوری (یو این آئی) ڈیوڈ وارنر (113) کی ریکارڈ سنچری اور اوپنر میٹ رینش کی پہلی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں حیرت انگیز آغاز کرتے ہوئے پہلے دن منگل کو تین وکٹ پر 365 کا بڑا اسکور بنا دیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے 88 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 365 رنز بنا لئے۔
اب میزبان ٹیم کے سات وکٹ محفوظ ہیں اور بلے باز میٹ 167 رنز اور پیٹر هیڈسكوب 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ہیں۔

image