image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:51 Hrs(IST)
Sports

بٹلر نے ہمارے منہ سے فتح چھین لی: اظہر

بٹلر نے ہمارے منہ سے فتح چھین لی: اظہر

مانچسٹر ، 09 اگست (یو این آئی) پاکستان کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تین وکٹوں کی شکست کے بعد کہا کہ ٹیم مضبوط پوزیشن میں تھی لیکن جوز بٹلر کی شاندار بیٹنگ نے ہمارے منہ سے فتح چھین لی میچ کے بعد میڈیا کانفرنس میں اظہر علی سے سوال ہوا کہ کیا آپ نے خراب کپتانی کی یا ٹیم اچھا نہیں کھیلی اس پر انھوں نے کہا کہ بطور کپتان میں اس شکست کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں مگر آپ میری قیادت کو شکست کی وجہ قرار نہیں دے سکتے۔
بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے،10سالہ تجربے سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
بیٹنگ کرتے ہوئے کپتانی اور کپتانی کرتے ہوئے بیٹنگ کا نہیں سوچتا،اس لیے دونوں ایک دوسرے کو متاثر نہیں کر رہی ہیں۔

image