image
Friday, Apr 19 2024 | Time 04:09 Hrs(IST)
Sports » Cricket

شکیب ،رحیم کی ریکارڈ شراکت نے كيويز کو رلايا

شکیب ،رحیم کی ریکارڈ شراکت نے كيويز کو رلايا
mushfiq

ویلنگٹن، 13 جنوری (یو این آئی) شکیب الحسن (217) کی کیریئر کی بہترین اننگز اور ان کےکپتان مشفق الرحیم (159) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 359 رنز کی ریکارڈ شراکت سے بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو سات وکٹ پر 542 کا زبردست اسکور بنا کرمیزبان نیوزی لینڈ کے پسینے چھڑا دیے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسرے دن اپنی اننگز کا آغاز 154 رنز پر تین وکٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک 136 اوور میں اس نے سات وکٹ پر 542 رنز بنا ڈالے۔
مہمان ٹیم کے اب تین وکٹ محفوظ ہیں اور بلے باز شبیر رحمان 10 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔

image