image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 00:01 Hrs(IST)
Sports

سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان جلد

سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان جلد

نئی دہلی،18جولائی(یو این آئی) آئی سی سی عالمی کپ میں سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہونے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے جمعہ کو ہونے والی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی) جلد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

بی سی سی آئی کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی ( سی او اے ) نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری اب سلیکشن کمیٹی کے اجلاس بلا نہیں سکیں گے اور متعلق سلیکشن کمیٹیوں کے صدر کے پاس یہ حق رہے گا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس بلائیں۔

image