image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:43 Hrs(IST)
Sports

پانڈیا۔ راہل تنازعہ میں اڈولجی ۔ونود کی رائے الگ

پانڈیا۔ راہل تنازعہ میں اڈولجی ۔ونود کی رائے الگ

نئی دہلی، 12 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کام کاج دیکھنے والی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے) کے رکن ونود رائے اور ڈائنا اڈولجي کے مابین کسی معاملے پر اختلافات نئے نہیں ہیں اور اس مرتبہ دونوں کے درمیان اختلافات ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہل تنازعہ پر ہو رہی جانچ کے سلسلے میں ہے۔

سی او اے کی خاتون رکن اڈولجي نے ہندوستانی کرکٹروں کے سلسلے میں ابتدائی جانچ کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین رائے کو ای میل لکھا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اڈولجي نے پانڈیا-راہل تنازعہ کی ابتدائی جانچ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری سے کرانے پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔

image