image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:25 Hrs(IST)
Sports

کوچ بہار: یوپی اور راجستھان کے درمیان میچ دلچسپ مرحلے میں

کوچ بہار: یوپی اور راجستھان کے درمیان میچ دلچسپ مرحلے میں

کانپور 08 دسمبر (یو این آئی) بلے بازوں کی مشکل آزمائش لے رہی گرين پارك کی ہریالی پچ پر راجستھان اور اتر پردیش کے درمیان کھیلے جا رہے کوچ بہار ٹرافی میچ میں نتائج کی گنجائش روشن ہو گئی ہیں۔
چار روزہ میچ کے تیسرے دن راجستھان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں اترپردیش نے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 105 رن بنا لئے تھے۔
انش یادو (26) اور آدتیہ شرما 17 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

image