image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 10:41 Hrs(IST)
Sports » Cricket

عالمی کپ ہوم ورک کے لئے لی تھی بال: دھونی

عالمی کپ ہوم ورک کے لئے لی تھی بال: دھونی

ممبئی، 09 اگست (یو این آئی) تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ اب 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور گزشتہ ماہ انہوں نے میدان پر امپائر سے جو گیند مانگی تھی وہ اسی کے لیے ہوم ورک ہے۔

37 سالہ دھونی نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کے دورے میں هیڈنگلے میں تیسرے ون ڈے کے آخر میں امپائر سے میچ کی گیند مانگی تھی جس کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر دھونی کے ریٹائرمنٹ کے قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔
اسے لے کر کوچ روی شاستری کو خود ٹویٹ کر یہ کہنا پڑا کہ دھونی کہیں نہیں جا رہے ہیں۔

image