image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:23 Hrs(IST)
Sports

آئی پی ایل 2020 ہمارے لئے اچھا نہیں رہا: دھونی

آئی پی ایل 2020 ہمارے لئے اچھا نہیں رہا: دھونی

ابوظبی 20 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان رائلز کے خلاف مایوس کن شکست کے بعد تین بار کی آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا یہ سیزن ٹیم کے لئے اچھا نہیں رہا راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے مابین پیر کی رات کھیلے گئے میچ میں راجستھان نے چنئی کو سات وکٹوں سے شکست دی۔
یہ چنئی کی ساتویں شکست تھی۔
چنئی نے اب تک کھیلے گئے 10 میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

image