image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 01:47 Hrs(IST)
Sports

ہندستان کی عالمی کپ ٹیم میں اچھے بولر: دراوڑ

ہندستان کی عالمی کپ ٹیم میں اچھے بولر: دراوڑ

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور ہندستان اے اور انڈر 19 کے کوچ راہل دراوڑ کا خیال ہے کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچوں پر گیند بازوں کی ذمہ داری بے حد اہم ہوگی اور موجودہ ہندستانی بولنگ یونٹ میں ایسے بولر ہے جو مڈل آرڈر میں وکٹ لے سکتے ہیں ۔

انگلینڈ کی پچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے دراوڑ نے کہاکہ میں نے گزشتہ سال ہندستان اے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور میرے تجربے کے مطابق اس ورلڈ کپ میں خوب رن بنیں گے۔
ہائی اسکور والے کپ میں ٹیم میں ایسے بولر ہونا جو مڈل آرڈر میں وکٹ لےسکیں انتہائی اہم ہیں۔

image