image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:03 Hrs(IST)
Sports

وراٹ اور کمبلے نے نوجوانوں کو اچھا اور سازگار ماحول دیا: دراوڑ

وراٹ اور کمبلے نے نوجوانوں کو اچھا  اور سازگار ماحول دیا: دراوڑ
dravid

نئی دہلی، 25 دسمبر (یواین آئی) سابق ہندوستانی کپتان اور موجودہ انڈر -19 ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے ٹسٹ کپتان وراٹ کوہلی اور قومی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں بہت ہی اچھا اور سازگار ماحول دیا ہے جو ان کی کامیابی کی اہم کڑی ہے۔
دراوڑ نے حال ہی میں ٹرپل سنچری بناکر متاثر کرنے والے كرو ن نائر اور گیندباز جینت یادو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان نئے کھلاڑیوں کی کامیابی کا کافی کریڈٹ کوچ اور کپتان کو جاتا ہے جنہوں نے ڈریسنگ روم میں شاندار اورسازگار ماحول بنایا ہے۔
ہندوستان اے کے بھی کوچ دراوڑ نے یہ خوشی ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی 'اے' ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

image