SportsPosted at: Sep 22 2022 11:39PM اندرجیت کی سنچری، ساؤتھ نے سبقت حاصل کی
کوئمبٹور، 22 ستمبر (یو این آئی) بابا اندراجیت (118) کی شاندار سنچری اور روی سری نواسن سائی کشور (86/5) کے شاندار پنجے کی بدولت جنوبی زون نے دلیپ ٹرافی فائنل کے دوسرے دن ویسٹ زون کے خلاف 48 رن کی سبقت حاصل کر لی۔
ساؤتھ نے دن کے کھیل کے آغاز پر ویسٹ کو 270 رن پر آؤٹ کردیا اور اسٹمپ تک سات وکٹوں کے نقصان پر 318 رن بنائے۔
سائی کشور نے دن کا پہلا وکٹ ہیت پٹیل کی شکل میں لیا جو اپنی سنچری سے چوک گئے اور 98 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔