image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 21:57 Hrs(IST)
Sports

نج اسپورٹ نے ایونٹس کرکٹ کا خطاب جیتا

نج اسپورٹ نے ایونٹس کرکٹ کا خطاب جیتا

نئی دہلی، 30 نومبر (یواین آئی) اتراکھنڈ کے رنجی کھلاڑی اونیش سدھا کی آل راونڈ کارکردگی (57 رن اور 2/29) اور کلدیپ دیوتوال (54) کی نصف سنچری کی بدولت نج اسپورٹس نے شیو لال پیکجنگ کو یکطرفہ مقابلے میں 123 رنوں سے ہراکر ایونٹس ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔

اونیش سدھا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ نج اسپورٹس کے ڈائرکٹر سندیپ بھاردواج عرف سینڈی نے پیش کیا۔

فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنراپ کو پچاس ہزار کا نقد انعام ملا۔

image