image
Friday, Mar 29 2024 | Time 03:10 Hrs(IST)
Sports » Cricket

نوجوانوں کے ایک تھپڑ کے بدلے 100 جہادیوں کو مارو: گمبھیر

نوجوانوں کے ایک تھپڑ کے بدلے 100 جہادیوں کو مارو: گمبھیر
Gambhir

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی ) اپنے بیباک اسٹائل کے لیے شہ سرخیوں میں رہنے والے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے آزادی کے نعرے لگانے والے اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر پتھروں سے حملہ کرنے والے کشمیر کے نوجوانوں پر کرارا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہیے۔
ہندوستانی کھلاڑی نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں اور آزادی کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں کو بھی جم کر لتاڑا اور کہا کہ کسی ایک ہندستانی جوان کو پہنچنے والی چوٹ کے بدلے 100 جہادیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جانا چاہیے۔
گمبھیر نے آپ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے ہر جوان کے چہرے پر پڑنے والے تھپڑ کے بدلے کم سے کم 100 جہادیوں کی جان لی جانی چاہیے۔

image