image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 19:06 Hrs(IST)
Sports » Cricket

گوتم گمبھیر شہید راشد کی بیٹی کا خرچ اٹھائیں گے

گوتم گمبھیر شہید راشد کی بیٹی کا خرچ اٹھائیں گے

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) اپنے بے باک انداز اور سلگتے ہوئے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار والے کرکٹر گوتم گمبھیر ہمیشہ ہی لوگوں کی مدد کےلئے تیار رہتے ہیں اور اس مرتبہ وہ جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی عبدالرشید کی بیٹی کی مدد کے لئے آگئے آئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں اے ایس آئی رشید دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے، 35 سالہ کرکٹر نے اب رشید کی بیٹی کی پڑھائی کا خرچ تاحیات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی۔

image