image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:38 Hrs(IST)
Sports

روہت ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، وراٹ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے لئے منتخب

روہت ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، وراٹ اسپرٹ آف کرکٹ  ایوارڈ کے لئے منتخب

دبئی، 15 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما کو سال 2019 میں ون ڈے کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی ایوارڈ میں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور ہندوستانی تیز گیندباز دیپک چاهر کو ٹی -20 میں بہترین گیندبازی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جس کے لئے انہیں سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی ملے گی۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ایوارڈوں کا اعلان کر دیا ہے۔

image