image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:00 Hrs(IST)
Sports

دھونی نے مکمل کیا آئی سی سی ٹرافي خزانہ

دھونی نے مکمل کیا آئی سی سی ٹرافي خزانہ
dhoni

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ملک کے کامیاب ترین کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے 2013 میں انگلینڈ میں ہوئی چمپئنز ٹرافی جیت کر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام ٹورنامنٹوں کو جیتنے کا کارنامہ کر دکھایا۔
دھونی نے اپنی کپتانی میں 2007 میں پہلا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا، پھر 2011 میں ہندستان کو 28 سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ چمپئن بنایا اور 2013 میں چمپئنز ٹرافی کے بھی چمپئن بن گئے۔
ان کامیابیوں کے درمیان دھونی نے ہندستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک بنایا تھا اور آئی سی سی سے نمبر ایک کے لیے ملنے والا گرز بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔

image