SportsPosted at: Dec 4 2020 6:54PM آسٹریلیا نےٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا
کینبرا 04 دسمبر (یواین آئی) آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر جمعہ کو ہندوستان کے خلاف پہلے ٹی-20 میچ میں گیندبازی کا فیصلہ کیا ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی ٹی -20 سیریز کا پہلا مقابلہ ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ، جس میں آسٹریلیا نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹیم انڈیا کی نظریں میچ کو جیت کر سیریز کاآغاز بہتر طریقے سے کرنے پرمرکوز ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم جیت کاسلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔