image
Wednesday, Nov 13 2024 | Time 04:11 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دیا

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دیا

نئی دہلی،9 اکتوبر ( یواین آئی) نتیش کمار ریڈی (74) اور رنکو سنگھ (53) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں نو وکٹوں پر 221 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا۔

یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
تاہم ہندوستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اوپنر سنجو سیمسن 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

image