image
Friday, Mar 29 2024 | Time 19:31 Hrs(IST)
Sports » Cricket

ٹیم انڈیا کرے گی زوردار واپسی: سچن تندولکر ،گواسکر کی ٹیم پر تنقید

ٹیم انڈیا کرے گی زوردار واپسی: سچن تندولکر ،گواسکر کی ٹیم پر تنقید
gavaskar

نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کے خلاف پنے میں پہلے ٹیسٹ میں 333 رنز کی شرمناک شکست سے تنقید کی زد میں آئے وراٹ کوہلی اور ان کے کھلاڑیوں کے دفاع میں سامنے آتے ہوئے کرکٹ کے بادشاہ سچن تندولکر نے کہا ہے کہ ایک شکست سے سیریز ختم نہیں ہو جاتی اور انہیں پورا یقین ہے کہ ٹیم انڈیا زوردار واپسی کرے گی۔
سچن نے اتوار کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں نئی دہلی میراتھن کو روانہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ ایک ہار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سیریز کا فیصلہ ہو گیا ہے۔
یہ ہمارے لئے ایک مشکل ٹیسٹ تھا لیکن یہ سب کچھ کھیل کا ہی ایک لازمی حصہ ہے۔

image