image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:15 Hrs(IST)
Sports

ہندوستانی خواتین نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی

ہندوستانی خواتین نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی

دمبولا، 25 جون (یواین آئی) اسمرتی مندھانا (39) اور کپتان ہرمن پریت کور (31 ناٹ آؤٹ) کی مدد سے ہندوستانی خواتین ٹیم نے سری لنکا کو پانچ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہفتہ کو 0-2 کی ناقابل شکست سبقت حاصل کرلی۔

126 رن کے آسان ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔
تاہم پہلے نائب کپتان اسمرتی مندھانا (39) اور پھر کپتان ہرمن پریت کور (31 ناٹ آؤٹ) ایک سرے پر کریز پر جمی رہیں اور اپنی ٹیم کو پانچ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے اہم جیت دلائی۔

image