image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:46 Hrs(IST)
Sports

ہندستان کی نیوزی لینڈ دورے کی جیت کے ساتھ شروعات

ہندستان کی نیوزی لینڈ دورے کی جیت کے ساتھ شروعات

آکلینڈ، 24 جنوری (یو این آئی ) مڈل آرڈر کے بلے باز شريس ائیر (ناٹ آؤٹ 58) اور اوپنر لوکیش راہل (56) کی شاندار نصف سنچریوں سے ہندستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی -20 میچ میں جمعہ کو آسانی سے چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہندستان نے اس طرح ریکارڈ چوتھی بار 200 سے اوپر کا ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر لیا۔
نیوزی لینڈ نے اوپنر کولن منرو (59)، کپتان کین ولیمسن (51) اور راس ٹیلر (ناٹ آؤٹ 54) کے نصف سنچریوں سے پانچ وکٹ پر 203 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن ہندستان نے 19 اوور میں چار وکٹ پر 204 رن بنا کر میچ ختم کر دیا اور چھ گیند باقی رہتے جیت حاصل کر لی۔

image