SportsPosted at: Dec 18 2016 6:51PM انضمام الحق کا شائقین کو کھلاڑیوں پر اعتماد کرنے کا مشورہ
Inzamam لاہور ، 18 دسمبر (یو این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے شائقین کو کھلاڑیوں پر اعتماد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہماری ٹیم نے گزشتہ سات یا آٹھ برسوں سے مستقل بنیادوں پر غیرملکی دورے نہیں کئے جس سے تھوڑا فرق پڑا ہے لیکن امید ہے کہ ہماری ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلدی اپنا حوصلہ ہار جاتے ہیں اور اپنے ہیروز پر اعتماد کرنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن تھوڑا حوصلہ رکھیں اچھے نتائج ملیں گے۔