image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:27 Hrs(IST)
Sports

وراٹ کی غیر موجودگی میں واٹسن ہوں گے بنگلور کے کپتان

وراٹ کی غیر موجودگی میں واٹسن ہوں گے بنگلور کے کپتان
virat

بنگلور، 04 اپریل (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں سیشن میں رائل چیلنجرس بنگلور کا عبوری کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
وراٹ کندھے میں چوٹ کی وجہ سے لیگ کے 10 ویں سیشن کے کچھ مقابلوں میں نہیں کھیلیں گے۔
اس کے بعد جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ولیرس کو ٹیم کی کمان سونپنے کی بات ہوئی تھی لیکن ڈی ولیرس بھی زخمی ہیں اور اب ٹیم مینجمنٹ نے واٹسن كو کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔

image