SportsPosted at: Oct 13 2021 10:26PM دہلی نے کولکتہ کو 136 رن کا ہدف دیا
شارجہ ، 13 اکتوبر (یو این آئی) سلامی بلےبازشیکھر دھون (36) اور سابق کپتان شریاس ایئر (ناٹ آؤٹ 30) اہم اننگز سے دہلی کیپیٹلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں بدھ کے روز 20 اوور میں پانچ وکٹوں پر 135 رن کا لڑنے کے قابل اسکور بنا لیا۔
کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔
شیکھر نے 39 گیندوں پر 36 رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔