image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:16 Hrs(IST)
Sports

جارحانہ انداز میں کھیلنا ہماری صلاحیتوں کے مطابق ہے: مورگن

جارحانہ انداز میں کھیلنا ہماری صلاحیتوں کے مطابق ہے: مورگن

ابوظہبی، 24 ستمبر (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے جمعرات کو یہاں آئی پی ایل 14 کے 34 ویں میچ میں پانچ مرتبہ آئی پی ایل جیتنے والی ممبئی انڈینز پر زبردست جیت درج کرنے کے بعد کہا کہ ممبئی انڈین جیسی مضبوط ٹیم کو 155 پر روکنا اور بعد میں آسانی سے ہدف کو پورا کرنا ہمیں اعتماد دے گا۔
اس طرح کھیلنا ہماری صلاحیتوں کے مطابق ہے مورگن نے بتایاکہ "واپسی کرنے میں کافی وقت لگا۔
ہمارے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم ہمیں اس طرح کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں جس طرح ہم نے گزشتہ دو کھیلوں میں کرکٹ کھیلی ہے ، جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے۔

image