SportsPosted at: Oct 14 2021 6:05PM کولکتہ تیسری بار اور چنئی چوتھی بار چیمپئن بننے کے لیے آمنے سامنے
دبئی ، 14 اکتوبر (یو این آئی) ایان مورگن کی قیادت والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل میں تیسری بار اور مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز چوتھی مرتبہ خطاب جیتنے کےمقصد سے جمعہ کے روز فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ چنئی کا نویں فائنل ہے جبکہ کولکتہ کی ٹیم تیسری بار فائنل کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلے میں ٹاپر رہنے والی دہلی کیپٹلز کو شکست دی اور فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔