image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:37 Hrs(IST)
Sports

پنجاب نے بیرسٹواورلیونگسٹن کی جارحانہ بلے بازی کے سبب 209 رن بنائے

پنجاب نے بیرسٹواورلیونگسٹن کی جارحانہ بلے بازی کے سبب 209 رن بنائے

ممبئی ، 13 مئی (یو این آئی) جانی بیرسٹو (66) اور لیام لیونگسٹن (70) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آئی پی ایل میچ میں 20 اووروں میں نو وکٹ پر 209 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اترے پنجاب نے طوفانی شروعات کرتے ہوئے پاور پلے میں بنگلورو کے گیند بازوں کا دھواں نکال دیا ۔
پہلے بلے باز کے طور پر شیکھر دھون جب پانچویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے تو اس وقت پنجاب کا سکور 60 رن تک پہنچ چکا تھا ۔
بیئرسٹو نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر چارچوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 66 رن بنائے ۔

image