image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 15:30 Hrs(IST)
Sports » Cricket

اسمتھ کی آئی پی ایل کپتانی چھنی، رہانے راجستھان کے نئے کپتان

اسمتھ کی آئی پی ایل کپتانی چھنی، رہانے راجستھان کے نئے کپتان
smith

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پر بال ٹیمپرنگ کا مسئلہ اس قدر بھاری پڑ گیا ہے کہ اب ان کی آئی پی ایل کپتانی بھی چھن گئی ہے۔
راجستھان رائلس ٹیم نے اسمتھ کو کپتانی سے ہٹا کر اجنکیا رہانے کو آئی پی ایل 11 کے لئے اپنا نیا کپتان مقررکیا ہے۔
راجستھان نے دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کی اور اس نے 2015 کی اپنی ٹیم سے صرف اسمتھ کو رٹین کیا تھا۔

image