image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 11:31 Hrs(IST)
Sports

نادیہ ایکسپریس-جھولن گوسوامی کوکرکٹ کے جنون نے دنیا کا تیز گیند باز بنادیا!

نادیہ ایکسپریس-جھولن گوسوامی  کوکرکٹ کے جنون نے دنیا کا تیز گیند باز بنادیا!

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) ایک زمانہ تھا جب خواتین کے کرکٹ کھیلنے پرمرد حضرات ان کا مذاق اڑیا کرتے تھے، جہاں خواتین کرکٹ کھیلنے کی بات کرتی تھی وہیں ان کو مذاق کا موضوع بنادیا جاتا تھا لیکن وقت بدلا اور خاتون کھلاڑیوں کے ایک سے ایک چہرے نكھركر سامنے آنے لگے۔
جو لوگ عورتوں کے کھیل میں دلچسپی لینے پر ان کی تضحیک کیا کرتے تھے ، وہی آج ان کے کھیل کی تعریف و ستائش اور ان کی طرفداری بھی کرتے ہوئے نظر آتےہیں۔
ہمارے ملک میں مرد ہو یا عورت ، کھیلوں کےمیدان میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

image