image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:48 Hrs(IST)
Sports

وراٹ کے ساتھ کھیلنے کا موقع پاکر خوش هوں : کیدار

وراٹ کے ساتھ کھیلنے کا موقع پاکر خوش هوں : کیدار
kedar

پنے، 16 جنوری (یو این آئی)ہندستانی کرکٹر اور انگلینڈ کے خلاف اپنی سنچری سے مین آف دی میچ بنے کیدار جادھو نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ وہ کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ بلے بازی کر سکے اور ان کے قریب سے کھیلتے دیکھ پائے۔
ہندستان کی مشکل جیت میں اپنی 120 رنز کی اننگز سے مین آف دی میچ بنے کیدار کی کپتان وراٹ نے بھی جم کر تعریف کی ہے۔
کیدار نے مشکل حالات میں میچ کو سنبھالا اور ایک سرے پر وراٹ کے ساتھ 200 رنز کی شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو 351 رنز کا ہدف بھی دلا دیا۔

image